اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن میں سادگی، روحانیت اور پُرسکون ماحول نمایاں نظر آ رہا ہے۔ ان تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
لائبہ خان نے انسٹاگرام پر نکاح کی اطلاع دیتے ہوئے نئی زندگی کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اعلان سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں نے انہیں ڈھیروں نیک تمنائیں اور دعائیں پیش کیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگرچہ انہیں شوبز کے کئی بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، تاہم وہ اپنے کیریئر سے مطمئن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکاری کے میدان میں بہت کچھ حاصل کر چکی ہیں اور اب شادی شدہ زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں۔






