جاری کردہ اپنے بیان میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اسی تسلسل میں آج سیکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں صوبے اور عوام کے مفاد میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں اور غیور عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنی ذات، سیاست یا ذاتی مفادات کے لیے کسی کے سامنے دستِ سوال دراز نہیں کریں گے۔ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ جہاں صوبے اور عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کا معاملہ ہوگا، وہاں وہ ہر شخص سے، چاہے وہ کتنا ہی ناپسند کیوں نہ ہو، برابری کی سطح پر بیٹھ کر صرف عوام کے مفاد میں بات کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ دباؤ، دھمکیوں، بند کمروں کے فیصلوں یا عمران خان کے نظریے کو نظرانداز کر کے ان سے یا خیبر پختونخوا کے عوام سے کوئی سمجھوتہ کروایا جا سکتا ہے تو یہ محض خوش فہمی اور خام خیالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتِ پنجاب کا ’کنیکٹڈ پنجاب پروگرام‘، ورلڈ بینک فنڈ کرے گا: مریم نواز

وزیرِاعلیٰ کے پی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے امن، خودمختاری اور عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر فیصلہ شفاف اور عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔