مارچ میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب برادر احسن فرید نے خصوصی شرکت کی اور جامعہ پنجاب کے طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔

یہ پروگرام 17 فروری بروز منگل کو منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے اسلامک سنٹر سے فیصل آڈیٹوریم تک لانگ مارچ کیا۔

تقریب میں خواتین کے وقار، کردار اور معاشرتی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معاشرے میں عزت، حیا اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔