اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور ریڈار سسٹمز کو  مکمل طور پر تباہ  کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب بہت کم وسائل باقی رہ گئے ہیں، صرف چند میزائل بچے ہیں جو مجموعی صلاحیت کا ایک چھوٹا حصہ ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے تقریباً 80 فیصد میزائل بنانے کے مراکز تباہ کیے جا چکے ہیں، جس کے باعث اس کی دفاعی طاقت شدید متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی نہیں چاہتے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے۔ ایران جانتا ہے اور دنیا کے دیگر ممالک بھی جانتے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔