وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ گزشتہ روز کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 418 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی تھی۔