کاروباری دن کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا، تاہم نمایاں تیزی اس وقت آئی جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق پیش رفت کی خبریں سامنے آئیں۔
مارکیٹ انڈیکس 7000 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 172,088 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس تیزی کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ کمی اور مذاکرات میں پیش رفت ہے، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار
جے ایس گلوبل سے وابستہ تجزیہ کار وقار غنی نے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی ون پیج میمو طرز کے ممکنہ معاہدے کی خبروں کے باعث آئی، جس کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت کے بعد سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مضبوط ہوا۔







