عابدہ پروین کی بیٹی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں، ان کے انتقال سے متعلق زیرِ گردش تمام اطلاعات جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق یہ غلط فہمی لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کے انتقال کے بعد پیدا ہوئی، جن کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جسے سوشل میڈیا پر معروف گلوکارہ سے جوڑ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اکشے کھنہ نے ابتدا میں فلم ’دھریندر‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، ڈائریکٹر مکیش چھابڑا

ان کا کہنا تھا کہ لیجنڈری فنکارہ کی وفات کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ایسی غلط معلومات پھیلا کر مداحوں کو تشویش میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

واضح رہے کہ ان افواہوں کے باعث ملک اور بیرونِ ملک عابدہ پروین کے مداحوں میں شدید تشویش پھیل گئی تھی، جس پر خاندان نے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے گریز اور فنکارہ و اہلِ خانہ کی نجی زندگی کے احترام کی درخواست کی ہے۔