پاکستانی صارفین کے لیے یہ سروس اب ایچ بی او میکس کی ویب سائٹ اور ایپ اسٹورز پر دستیاب ہے۔ ناظرین یہاں HBO، Max Originals، Warner Bros., DC Universe، Discovery اور Wizarding World کے مشہور عنوانات ایک ہی پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔
پلیٹ فارم پر موجود معروف سیریز میں Game of Thrones, House of the Dragon, The Last of Us, The Penguin اور The Pitt شامل ہیں۔ اسی طرح ہالی ووڈ کی بڑی فلمیں جیسے Superman, A Minecraft Movie, The Lord of the Rings, The Matrix اور Harry Potter بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
ریئلٹی ٹی وی کے شوقین ناظرین کے لیے Discovery کے پروگرامز Deadliest Catch اور Gold Rush شامل ہیں، جب کہ بچوں کے لیے Tom and Jerry, The Amazing World of Gumball اور Looney Tunes دستیاب ہیں۔ مشہور سِٹ کامز Friends اور The Big Bang Theory جنوری 2026 میں پلیٹ فارم پر شامل کیے جائیں گے۔
ایچ بی او میکس کا نیا Max Original "IT: Welcome to Derry" بھی 27 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا، جو Stephen King کے "IT" یونیورس پر مبنی ایک پری کوئل سیریز ہے۔ آئندہ مہینوں میں M3GAN 2.0, Mission: Impossible – The Final Reckoning, How To Train Your Dragon اور Weapons جیسی فلمیں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ ایچ بی او میکس نے پاکستانی صارفین کے لیے دو سبسکرپشن پلان متعارف کرائے ہیں، جن میں اسٹینڈرڈ پلان، جس کی ماہانہ فیس 800 روپے یا سالانہ 5600 روپے، یہ دو ڈیوائسز پر بیک وقت اسٹریمنگ فل ایچ ڈی ویڈیو کوالٹی میں ہوگی اور 30 ٹائٹلز آف لائن ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔
اسٹینڈرڈ پلان کے علاوہ پریمیئم پلان بھی موجود ہے، جس کی ماہانہ فیس 1100 روپے یا سالانہ 7700 روپے ہے، جوکہ چار ڈیوائسز پر بیک وقت اسٹریمنگ 4K Ultra HD اور Dolby Atmos سپورٹ (جہاں دستیاب ہو) اور 100 ٹائٹلز تک آف لائن ڈاؤن لوڈ کی سہولت موجود ہے۔
صارفین پانچ تک پرسنلائزڈ پروفائلز بنا سکتے ہیں، جن میں بچوں کے لیے خصوصی پیرنٹل کنٹرولز شامل ہیں۔ ایچ بی او میکس LG اور Samsung سمیت دیگر اسمارٹ ٹی وی ماڈلز پر دستیاب ہے اور صارفین بیرونِ ملک سفر کے دوران بھی اُن ممالک میں اسٹریمنگ جاری رکھ سکیں گے جہاں یہ سروس موجود ہے۔







