عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی اتوار کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ پر سادگی سے ہوگی۔
اس حوالے سے عامر خان نے میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 5 جولائی ایک خاص دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 تاریخ کو شادی ہو رہی ہے۔ شادی کی ایک مختصر تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے تاکہ ہم خوش رہیں اور ہماری زندگی کا یہ سفر اچھا گزرے۔
#WATCH | Mumbai | On his marriage plans, actor Aamir Khan says, "I am getting married on July 5, and the wedding will take place at home with close family and friends. We seek everyone s blessings and hope that we remain happy forever..." (02.07) pic.twitter.com/GXhBqEaDcH
— ANI (@ANI) July 3, 2026
انڈین میڈیا کے مطابق اداکار نے اس مختصر اور نجی تقریب کے لیے مہمانوں کی فہرست اور کھانے کے مینیو کو ذاتی طور پر حتمی شکل دی ہے۔
شادی میں دونوں خاندانوں اور دوستوں سمیت تقریباً 100 سے 150 افراد شرکت کریں گے، جب کہ عامر خان اور گوری نے اپنے پسندیدہ کھانوں کا انتخاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو متعارف کرایا تھا اور باضابطہ طور پر ان کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔
عامر خان نے اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی تھی، جو 2022 میں ختم ہوگئی، جب کہ دوسری اہلیہ کرن راؤ سے انہوں نے 2005 میں شادی کی، جو 2021 میں علیحدگی پر اختتام پذیر ہوئی۔






