عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹرینجر تھنگز فائیو نے ریلیز کے آغاز پر انگلش زبان کی کسی بھی سیریز کی سب سے بڑی اوپننگ اپنے نام کرلی ہے۔

یہ کارنامہ اسے نیٹ فلکس کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی اوپننگ بھی بنا دیتا ہے، جب کہ پہلے دو مقامات پر اب بھی کورین سپر ہٹ سکویڈ گیم کے سیزن ٹو اور تھری موجود ہیں۔

سیزن فائیو کی اوپننگ گزشتہ سیزن چار کے مقابلے میں 171 فیصد زیادہ رہی، جو مداحوں کے بڑھتے ہوئے جوش، انتظار اور جنون کو واضح کرتی ہے۔

ریلیز سے پہلے ہی اس سیزن کا بخار اس قدر بڑھ چکا تھا کہ نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 لسٹ میں پہلی بار کسی ایک شو کے تمام پانچوں سیزنز بیک وقت شامل ہوگئے۔

سیزن فائیو کے ابتدائی چار ایپی سوڈ ریلیز ہوچکے ہیں، جب کہ مزید تین ایپی سوڈز کرسمس ڈے پر اور فائنل ایپی سوڈ سالِ نو پر ریلیز کیا جائے گا۔

اسی ہفتے کی نیٹ فلکس ٹاپ لسٹ میں کیون ہارٹ کا اسپیشل ایکٹنگ مائی ایج بھی 9.2 ملین ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا، جب کہ فلموں میں جنگل ہیل بیسٹ نے 19.3 ملین ویوز کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔