غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن فائیو کا عالمی پریمیئر چھ نومبر 2025 کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگا، یہ وہی دن ہے جسے مداح اسٹرینجر تھنگز ڈے کے طور پر مناتے ہیں، کیونکہ اسی تاریخ کو سیریز کے مرکزی کردار ’وِل بائرز‘ کو کہانی میں ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ یعنی دوسری دنیا میں لے جایا گیا تھا۔
پریمیئر کی تقریب میں سیریز کے تخلیق کار ڈفر برادرز اور مرکزی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گے، جب کہ شائقین کو سیزن پانچ کے ابتدائی پانچ منٹ خصوصی طور پر دکھائے جائیں گے۔ یہ تقریب دنیا بھر میں براہِ راست نشر کی جائے گی تاکہ مداح ایک ساتھ اس لمحے کا حصہ بن سکیں۔
At long last… we can begin. The trailer for the epic final season of STRANGER THINGS is HERE. pic.twitter.com/5qi9memqSv
— Netflix (@netflix) October 30, 2025
نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ شمالی امریکا، یورپ، ایشیا، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ، اوشیانا اور لاطینی امریکا کے مختلف ممالک میں ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے فینز کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان تقریبات میں لاس اینجلس، نیویارک، لندن، پیرس، ٹوکیو، ریاض اور سڈنی جیسے شہروں میں انٹرایکٹو پاپ اپ سرگرمیاں، واک تھرو ایونٹس اور خصوصی مداح ملاقاتیں شامل ہوں گی، جہاں سیریز کی دنیا کو حقیقی ماحول میں محسوس کیا جا سکے گا۔
نیٹ فلکس نے مزید بتایا کہ ’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن پانچ کا دو گھنٹے پر مشتمل فائنل ایپی سوڈ 31 دسمبر 2025 کو امریکا اور کینیڈا کے سینما گھروں میں خصوصی طور پر ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ’اسٹرینجر تھنگز‘ سیزن فائیو کو سیریز کا فائنل چیپٹر قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بارے میں شائقین کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف ہارر اور ایڈونچر بلکہ جذبات اور دوستی کی داستان کا شاندار اختتام ثابت ہوگا۔







