احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی تفریحی صنعت کو مضبوط بنانا اور ملکی فلموں و ڈراموں کی عالمی رسائی کو مزید وسعت دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کا اپنا آزاد او ٹی ٹی پلیٹ فارم بھی تیار کرنے پر سرگرم عمل ہے، جو پاکستانی کہانیوں، ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے اور فلمیں دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، جس کے باعث تخلیقی اور ثقافتی صنعت کو اڑان پاکستان منصوبے کے تحت ملکی برآمدی حکمتِ عملی کا ایک اہم ستون قرار دیا گیا ہے۔
Pakistani dramas and films are second to none, commanding immense demand and heartfelt appreciation across the globe. Under our Uraan Pakistan export endeavors, the creative and cultural industry stands as a vital cornerstone for our national export strategy.
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 12, 2026
While major OTT…
انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس، ایمیزون پرائم اور دیگر عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز بین الاقوامی ناظرین تک رسائی کے لیے نہایت اہم ذرائع ہیں، تاہم علاقائی سیاسی عوامل کے باعث طویل عرصے سے پاکستانی مواد کو اس کا جائز مقام نہیں مل سکا۔
احسن اقبال نے کہا کہ اسی مسئلے کے حل کے لیے حکومت نیٹ فلکس اور دیگر عالمی اسٹریمنگ کمپنیوں کے ساتھ علاقائی فریم ورک پر بات چیت کر رہی ہے تاکہ پاکستانی تخلیق کاروں کو مساوی مواقع اور عالمی پلیٹ فارمز پر مناسب نمائندگی حاصل ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا واضح ہدف پاکستانی تخلیق کاروں کے لیے عالمی مارکیٹ میں منصفانہ حصہ اور دیرپا شراکت داری کے مواقع یقینی بنانا ہے۔







