ابتدائی طور پر یہ توقع کی جا رہی تھی کہ اگلے ہفتے سے باندرہ کے علاقے میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا، تاہم پروڈکشن ٹیم نے اہم ایکشن سینز کی عکس بندی کے لیے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے شوٹنگ کا مقام منالی سے ممبئی منتقل کر دیا۔
پروڈکشن ذرائع کے مطابق ممبئی میں جاری اس مرحلے کا بنیادی فوکس بڑے پیمانے پر آؤٹ ڈور ایکشن مناظر ہیں، جنہیں شہر کے حقیقی ماحول میں فلمایا جا رہا ہے۔ ان مناظر میں گاڑیوں کے خطرناک اسٹنٹس، تعاقب کے مناظر، قریبی لڑائی کے سینز اور ہجوم سے بھرپور ایکشن سیکوئنس شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں سلمان خان کے لیے ایک خاص اور بڑا ایکشن سین بھی تیار کیا گیا ہے، جس کا آغاز ایک سنسنی خیز تعاقب سے ہوتا ہے اور بعد میں یہ منظر ایک شدید تصادم میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
پروڈیوسر دل راجو اور ہدایتکار وامشی پیڈی پلی نے اس پورے شیڈول کی منصوبہ بندی ممبئی کی شہری توانائی اور ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کی ہے۔ اس مرحلے کو فلم کی پروڈکشن کا ایک انتہائی اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پہلی بار دونوں مرکزی اداکار ایک بڑے شہری ایکشن بلاک میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
فی الحال اس فلم کا باضابطہ نام سامنے نہیں آیا ہے، تاہم طے شدہ منصوبے کے مطابق مختلف مقامات پر عکسبندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔






