غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سنہری کموڈ اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے جس کا وزن 101 کلو گرام (223 پونڈ) ہے۔
حیرت انگیز طور پر یہ شاہکار صرف نمائش کے لیے نہیں بلکہ استعمال کے قابل بنایا گیا تھا یوں جیسے فن نے روزمرہ زندگی کے بالکل عام گوشے کو بھی شاہانہ شان بخش دی ہو۔
اس کا پہلا ورژن 2016 میں نیویارک کے گگن ہائیم میوزیم کے عوامی غسل خانے میں نصب کیا گیا تھا جہاں لوگوں نے لفظی طور پر عیش و آرام پر بیٹھنے کا تجربہ کیا۔
تاہم، تین سال بعد یہ کموڈ اس وقت خبروں کی زینت بنا جب چوروں کا ایک گروہ اسے برطانیہ کے آکسفورڈ شائر میں واقع بلی نام پیلس سے اُٹھا کر لے گیا۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق یہ نایاب اور چونکا دینے والا فن پارہ امریکی ادارے Ripley’s Believe It or Not نے خرید لیا ہے، ایک ایسی جگہ جہاں غیر معمولی چیزیں ہمیشہ اپنی منفرد جگہ بنا لیتی ہیں۔
واضع رہے کہ یہ فروخت ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ جدید فن کی دنیا میں عام سی چیزیں بھی غیر معمولی شہرت حاصل کر سکتی ہیں، اور یوں اپنی پیچھے حیرت، مزاح اور یادگار سرخیوں کا سلسلہ چھوڑ جاتی ہیں۔






