نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق اس سال ایوارڈز میں مجموعی طور پر 28 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، جن میں ٹی وی، فلم، میوزک، فیشن اور ڈیجیٹل کانٹینٹ شامل ہیں۔ تقریب میں ناظرین کی پسند  اور ناقدین کی پسند  کے الگ الگ ایوارڈز دیے جائیں گے، جب کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی پیش کیا جائے گا۔

ڈراما کیٹیگریز میں ناظرین کی پسند کے تحت بہترین اداکارہ کے لیے درِّفشاں سلیم کو عشقِ مرشد اور خئی، ہانیہ عامر کو کبھی میں کبھی تم اور سجل علی کو زرد پتوں کا بن پر نامزد کیا گیا ہے۔

بہترین اداکار کے لیے بلال عباس (عشقِ مرشد)، دانش تیمور (جان نثار)، فہد مصطفیٰ (کبھی میں کبھی تم) اور عمران اشرف (نمک حرام) شامل ہیں۔

بہترین سیریل کے طور پر عداوت، بیبی باجی کی بہوئیں، حسرت اور ترکِ وفا نامزد ہوئے ہیں، جب کہ سال کا بہترین ڈراما کبھی میں کبھی تم (اے آر وائی)، کفارہ (جیو)، خئی (جیو) اور عشقِ مرشد (ہم ٹی وی) کو قرار دیا گیا ہے۔

ناقدین کی کیٹیگری میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے طور پر خوشحال خان (دنیاپور)، نعیمہ بٹ (انسپکٹر صبیحہ)، سحر ہاشمی (ظلم) اور شاہیرہ جلیل الباسط (برنس روڈ کے رومیو جولیٹ) شامل ہیں۔

بہترین ڈائریکٹر کے لیے بدر محمود (کبھی میں کبھی تم)، مصدّق ملک (نور جہاں)، صائف حسن (زرد پتوں کا بن) اور سید وجاہت حسین (خئی) نامزد ہیں۔

بہترین ڈراما کے طور پر عشقِ مرشد، جفا (ہم ٹی وی)، خئی(جیو) اور زرد پتوں کا بن (ہم ٹی وی) کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ بہترین لکھاری کے لیے فرحت اشتیاق (کبھی میں کبھی تم)، مصطفیٰ آفریدی (زرد پتوں کا بن)، ثقلین عباس (خئی) اور زنجبیل عاصم شاہ (نور جہاں) نامزد ہوئے ہیں۔

فلم کیٹیگریز میں ناظرین کی پسند کے تحت بہترین اداکار کے لیے عمران اشرف (کٹر کراچی)، ثمر جعفری (نابالغ افراد)، طلحہ انجم (کٹر کراچی) اور عثمان خان (نایاب) شامل ہیں۔

بہترین اداکارہ کے لیے عائشہ عمر (ٹکسالی گیٹ)، کنزہ ہاشمی (کٹر کراچی)، کبریٰ خان (ابھی) اور یمنہ زیدی (نایاب) نامزد ہوئی ہیں۔

سال کی بہترین فلم کے مقابلے میں گلاس ورکر، کٹر کراچی، نابالغ افراد اور نایاب شامل ہیں۔

ناقدین کی پسند میں بہترین فلم ڈائریکٹر کے طور پر عبد الوالی بلوچ (کٹر کراچی)، ایم شہزاد ملک (لیچ)، عمیر ناصر علی (نایاب) اور وجاہت رؤف (دغاباز دل) نامزد کیے گئے ہیں۔

ڈیجیٹل کیٹیگریز میں بہترین بیوٹی انفلوئنسر کے طور پر دعا فاطمہ، ہمایل، حرا فیصل اور سبینہ سعید شامل ہیں، جب کہ بہترین کانٹینٹ کریئٹر کے لیے جنید اکرم، کنول افتاب، رون اینڈ کوکو اور ذوالقرنین سکندر نامزد ہوئے ہیں۔

بہترین ٹرینڈ سیٹر کی فہرست میں عائدہ شیخ، ڈاکٹر زی خان، ہمایل اور زینب رضا شامل ہیں۔