ندا ممتاز حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شوبز انڈسٹری اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کا کیریئر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ فلموں اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری کا ماحول بدل چکا ہے، اور سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے، جو کہ ایک غلط رجحان ہے۔ ندا ممتاز کے مطابق اصل معیار اداکاری کی صلاحیت ہونی چاہیے۔
انہوں نے زائد العمر اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر کو حقیقت کے طور پر قبول کریں، کیونکہ ہر عمر کی اپنی خوبصورتی اور وقار ہوتا ہے۔
ماضی میں پیش آنے والے واقعے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے ندا ممتاز نے صرف اتنا کہا کہ وہ خدا کی شکر گزار ہیں کہ اُنہیں دوبارہ زندگی ملی۔ ان کے مطابق اس واقعے کے بعد اُنہیں سب سے بڑی فکر اپنی اولاد خصوصاً بیٹی کی تھی، جس نے انہیں خدا سے مزید قریب کر دیا۔
یاد رہے کہ ندا ممتاز پاکستانی فلموں اور متعدد مقبول ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں، اور اُن کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جاتا ہے۔







