تفصیلات کے مطابق انڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کا واہگہ بارڈر پر شاندار استقبال کیا گیا، جہاں ان کے لیے لنگر، ٹرانسپورٹ اور فوری طبی امداد سمیت بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔
Over 1,600 Sikh pilgrims have arrived in Pakistan from India through the Wagah Border to celebrate Baisakhi festival. The Government of Punjab warmly welcomes the pilgrims, with all essential facilities including foolproof security and fully equipped medical camps, ensuring a… pic.twitter.com/1uzpj0wyXy
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) April 10, 2026
سکھ یاتریوں نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں آ کر ان کے دل خوش ہو گئے ہیں۔
پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑا نے اس موقع پر کہا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں اور سکھ برادری کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
شیڈول کے مطابق سکھ یاتری پہلے ننکانہ صاحب میں چند روز قیام کریں گے، جس کے بعد وہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہوں گے، جہاں بیساکھی میلے کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو منعقد ہوگی۔
بعد ازاں سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور کی یاترا بھی کریں گے، جب کہ وہ 19 اپریل کو واپس انڈیا روانہ ہو جائیں گے۔







