ڈاکٹر ہما چغتائی سمیت پچاس خواتین کو اس عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ یہ کامیابی اُن کی انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔
ڈاکٹر ہما چغتائی کو عالمی ایوارڈ ملنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پارلیمان خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور فیصلہ سازی میں اُن کے کردار کے لیے سرگرم ہے۔ خواتین کی مؤثر شمولیت کے لیے قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔







