سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اُن کی خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم انتہائی گہرے دکھ کے ساتھ ہے یہ بتا رہے ہیں کہ انونے سود اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ براہ کرم اس مشکل وقت میں ہماری رازداری کا احترام کریں اور ذاتی جائیداد کے قریب جمع ہونے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ فلحال اُن کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی، جب کہ اہلِ خانہ اور قریبی ذرائع کے مطابق، انونے سود وی آئی پی ٹرپ کے دوران بالکل صحت مند اور خوش نظر آ رہے تھے اور انھیں کسی جسمانی تکلیف کی کوئی شکایت نہیں تھی۔
انڈین میڈیا کے مطابق انونے سود لاس ویگاس کے وِن ہوٹل میں منعقد ہونے والے کونکورس ایلیٹ کار شو میں دیگر انفلوئنسرز اور صحافیوں کے ہمراہ شریک تھے۔ وہ ایونٹ کے بعد منگل کو واپس دبئی روانہ ہونے والے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ہفتے کے آخر میں وہ آکٹین ویک اینڈ کی مختلف تقریبات میں شریک رہے، جن میں بوگاٹی، مک لیرن اور دیگر لگژری کاروں کی نیلامی اور سپر کاروں کی اسٹرِپ پریڈ میں بھی وہ شریک ہوئے تھے۔
انھوں نے مشہور شخصیات جیسے سنگ کانگ، ہوراسیو پگنی، کرسچن وان کوئنیگ سیگ اور ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کے ساتھ ملاقات کر رکھی تھی۔
انونے کی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں وہ سنگ کانگ کے ساتھ نظر آ رہے تھے، جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھاابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ میں نے ویک اینڈ لیجنڈز اور ڈریم مشینوں کے درمیان گزارا ہے۔
انونے سود کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ فالوورز تھے۔ وہ اپنی جرات مندانہ سفری ویڈیوز، لائف اسٹائل و لاگز اور دنیا بھر کے ٹورزم بورڈز کے ساتھ اشتراک کے لیے جانے جاتے تھے۔ وہ فوربس انڈیا کی ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز فہرست میں مسلسل تین سال (2022، 2023، 2024) شامل رہے۔
انھوں نے اپنی مارکیٹنگ کمپنی بھی قائم کر رکھی تھی اور وہ بگ باس کے گھر کے اندر بلاگ کرنے والے پہلے یوٹیوبر بنے تھے۔
دبئی میں مقیم ان کے قریبی ساتھی کیمرون بیافور نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ آپ ایک روشن روشنی تھے۔ آپ کے ساتھ وقت گزارنا اعزاز تھا۔ آپ کی توانائی اور زندگی سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انونے سود کی موت کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین، مداحوں اور انفلوئنسر کمیونٹی کو افسردہ کر دیا ہے، جہاں ہزاروں افراد نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔







