ڈاکٹر زینب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان اسکرین شاٹس کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی اسٹوری پوسٹ نہیں کی۔
انہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے میرے نام سے جو اسٹوری شیئر کی جا رہی ہے، وہ نہ تو میں نے اپلوڈ کی اور نہ ہی میرے فالورز نے دیکھی، لیکن کسی طرح یہ پیجز دیکھ لیتے ہیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے اپیل کی کہ وہ ایسے غیر مصدقہ پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے شوبز پیجز کو رپورٹ کریں۔
ڈاکٹر زینب نے مزید کہا کہ ایسی جھوٹی پوسٹس عوام میں ذہنی دباؤ پیدا کرتی ہیں اور سوشل میڈیا کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ شوبز پیجز پر وائرل ہونے والے مبینہ اسکرین شاٹ میں زینب فیروز کے نام سے طلاق لینے کے فیصلے کا ذکر کیا گیا تھا۔
اس اسٹوری میں لکھا گیا تھا کہ وہ ایک ایسے رشتے میں پھنسی ہوئی ہیں جو انہیں دکھ اور بے چینی دے رہا ہے اور اب وہ جھوٹا سکون دکھانے کے بجائے اپنی عزتِ نفس کے لیے طلاق لینے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔
اس سے قبل بھی ان کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر فیروز خان کے تشدد اور تعلقات سے متعلق چند اسٹوریز وائرل ہوئی تھیں، جن کے بعد فیروز خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ فیروز خان نے جون 2024 میں ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب فیروز سے شادی کی تھی۔ اس سے قبل وہ علیزے سلطان کے شوہر تھے، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔
ان کی پہلی شادی 2018 میں ہوئی اور 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی، جب علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔







