تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے اصغر سے بات چیت طے پا گئی ہے اور دونوں جلد ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنید صفدر کی شادی عائشہ سیف کے ساتھ ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا تھا۔

اب لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر نے اپنی پوتی اور مریم نواز کے بیٹے کے رشتے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میری پوتی شانزے اصغر کی مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کے ساتھ گہری دوستی ہے، جو جنید صفدر کی چھوٹی بہن بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں جنید صفدر کے لیے شانزے اصغر کو پسند کیا گیا، جس کے بعد جنید صفدر کے اہلِ خانہ نے باقاعدہ رشتہ بھیجا، جسے ہم نے قبول کر لیا۔

شیخ روحیل اصغر کے مطابق شادی کی تقریبات 16 سے 18 جنوری 2026 کے دوران منعقد ہوں گی، مہندی کی رسم جاتی امرا میں ہوگی، بارات لاہور ، جب کہ ولیمہ جاتی امرا میں منعقد کیا جائے گا۔