لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی ہے۔ عالمی ایئر کوالٹی رپورٹ کے مطابق لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 195 ریکارڈ کیا گیا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ سطح ہے۔
رپورٹ کے مطابق افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کا ایئر کوالٹی انڈیکس 177 ہے اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی 172 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
واضع رہے کہ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے شہریوں میں سانس، گلے اور جلد کی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین نے حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کی سفارش کی ہے تاکہ عوام کو مضر اثرات سے بچایا جا سکے۔






