رپورٹ کے مطابق تحقیق میں پہلے سے موجود دوا ہائیڈروکسی یوریا کے استعمال کو مؤثر قرار دیا گیا ہے، جو ماضی میں سِکل سیل بیماری کے علاج کے لیے منظور شدہ دوا کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس دوا کے استعمال سے ہیموگلوبن بنانے والے اجزاء دوبارہ متحرک ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں مریضوں کی صحت، وزن، بھوک اور جسمانی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے اس تحقیق کا آغاز 2003 میں 23 مریضوں پر تجربات سے کیا تھا، جب کہ یہ تحقیق امریکی جریدے جرنل آف پیڈیاٹرک ہیماٹولوجی میں بھی شائع ہو چکی ہے۔