پیاری مریم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ انسٹا اسٹوری میں کہا گیا ہے کہ پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئیں اور ساتھ ہی اُن کے لیے دعاِ مغفرت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک مقامی صحافی نے مریم کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے، جنہوں نے تصدیق کی کہ مریم اور ان کے بچے دونوں کا انتقال ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مریم کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


یاد رہے کہ پیاری مریم کی شادی ساتھی انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی۔ دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے اور اپنے پہلے بچے کے استقبال کے لیے بے حد پُرجوش تھے۔ وہ والدین بننے کے اس نئے سفر کا شدت سے انتظار کر رہے تھے، لیکن زندگی نے ایک افسوسناک موڑ لے لیا۔

دورانِ زچگی پیچیدگیوں کے باعث مریم کا انتقال ہو گیا، جس نے ان کے چاہنے والوں، مداحوں اور قریبی لوگوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔