فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو دنیا کے بااثر ترین مسلمان کا درجہ حاصل ہوا ہے، جب کہ مفتی تقی عثمانی دوسری پوزیشن پر ہیں۔

ٹاپ 50 بااثر مسلم شخصیات میں پاکستان کے مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان اور دعوتِ اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری بھی شامل ہیں۔

فہرست میں دیگر عالمی رہنماؤں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے شامل ہیں۔

اسی طرح ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر ابراہیم علیوف، ترک انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن، فلسطینی رہنما خالد مشعل اور شامی صدر احمد الشرع بھی ٹاپ 50 فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان سے وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، جیو گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمان، سینئر صحافی حامد میر، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سمیت کئی دیگر شخصیات بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فہرست کی تیاری میں شخصیات کے عالمی اثر، فکری و مذہبی خدمات، سماجی کردار اور سیاسی اثر و رسوخ کو بنیاد بنایا گیا ہے۔