تفصیلات کے مطابق درخواست گزار طلحہ کورائی نے کمپنی کی ایپ کے ذریعے ویکلی پیکج سبسکرائب کیا، جس پر 823 روپے کٹ گئے مگر پیکج ایکٹیویٹ نہ ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے کمپنی کے ریجنل آفس سے بھی رجوع کیا گیا مگر شنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست گزار کے مطابق قانونی نوٹس بھی بھجوایا گیا لیکن اس کا بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نہ صرف ہرجانہ ادا کیا جائے بلکہ چھ ماہ تک پیکج کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔
طلحہ کورائی کا کہنا ہے کہ پیکج فعال نہ ہونے کے باعث وہ اپنے کلائنٹس سے رابطہ نہ کر سکے، جس سے انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا اور فیس بھی ضائع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل
انہوں نے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ کمپنی نے صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔







