الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کے مطابق ٹرانسپورٹرز ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تحفظات رکھتے ہیں، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ ایندھن مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی اور اس کے اثرات عام شہریوں تک پہنچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کا شعبہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ مجموعی معیشت اور روزگار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ملک شہزاد اعوان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں لاکھوں افراد کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو ملک میں ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔