شہری وسیم زوار کی جانب سے ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی فرد کو قانونی طور پر پولیس کی وردی پہننے یا سرکاری اجازت کے بغیر سینئر پولیس افسر (ایس پی) کا بیج لگانے کی اجازت نہیں ہے۔

درخواست کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں صبا قمر کو ایس پی کی وردی پہنے ڈریسنگ روم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے یہ عمل کرکے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 171 (سرکاری ملازم کی مخصوص وردی پہننے یا سرکاری ٹوکن ساتھ رکھنے) اور دفعہ 419 (شخصیت اختیار کر کے دھوکہ دہی، جس کی سزا سات سال قید، جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں) کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ بیج کے ساتھ پولیس یونیفارم پہننے کے لیے متعلقہ محکمے سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے درخواست پر انارکلی پولیس سے 14 دسمبر تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔