حال ہی میں فلم کے ڈائریکٹر عبدالولی بلوچ نے جیو ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کی۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ کراچی سے متعلق اگلی فلم کس شخصیت پر بنانا چاہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں ولی بلوچ نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی پر فلم بنانے کے خواہش مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں صدر زرداری جیسی منفرد شخصیت نہیں دیکھی، اسی لیے ان کی زندگی فلم کا موضوع بن سکتی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ صدر زرداری کا کردار کون سا اداکار نبھا سکتا ہے؟ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے، تاہم مشابہت کی بنیاد پر شاید شبیر جان یہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبیر جان ایک باصلاحیت فنکار ہیں اور کردار خوبی سے نبھا سکتے ہیں، لیکن وہ یہ فیصلہ ناظرین پر چھوڑتے ہیں۔