شہید پولیس افسر کے صاحبزادے کی نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
تقریب میں چوہدری اسلم اور ان کی اہلیہ نورین اسلم کے قریبی رشتے داروں کے علاوہ پولیس افسران اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم دھریندر کے بعد چوہدری اسلم دوبارہ خبروں میں آئے، جس میں ان کے کردار کو معروف اداکار سنجے دت نے ادا کیا ہے۔






