محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسمی سبزیوں کی کاشت یقینی بنائی جائے اور سبزیوں کی کاشت و دیکھ بھال کے لیے اسکول میں ایک ذمہ دار شخص مقرر کیا جائے۔
مراسلے کے مطابق جن اسکولوں میں سبزیوں کی تسلی بخش پیداوار نہیں ہوئی، وہاں دوبارہ کاشت کی جائے، جبکہ کاشت کی گئی سبزیوں کو بروقت پانی دینے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔
محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ سبزیوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی تصاویر روزانہ شیئر کی جائیں، جبکہ تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز و سربراہان مراسلے میں دی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔







