جامعہ کراچی میں منعقدہ میڈیورس ٹو پوائںٹ زیرو ایونٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عرفان جونیجو نے انکشاف کیا کہ معروف فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کے ساتھ ایک خصوصی اشتراک پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو یہ تعاون جلد حقیقت بن جائے گا، فلحال  بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے، تاہم ابتدائی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ عرفان جونیجو ، جن کے یوٹیوب پر 14 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، طویل عرصے سے پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔

 انہوں نے 2013 میں ملیر میں ایک فٹ بال اکیڈمی قائم کی تھی، جس کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ اس اکیڈمی کا مقصد قیام کمائی کے لیے نہیں بلکہ کھیل سے محبت کی وجہ سےکر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اگر یہ اشتراک کامیاب ہوتا ہے تو یہ پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹرز کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہوگی۔