اس بجٹ کے تحت جرمن افواج کو جدید بنایا جائے گا، نیٹو کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کیا جائے گا، اور دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے خطرات، خاص طور پر یوکرین میں روسی اقدامات کے تناظر میں، خطرات کا مقابلہ کیا جائے گا۔
175 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ، جرمنی کس جنگ کے لیے تیار ہو رہا ہے؟
اظہر تھراج
2 اکتوبر، 2025جرمنی نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ، 175 ارب ڈالر، منظور کر کے ایک نئے اور جارحانہ عسکری دور کا آغاز کر دیا ہے۔ ماہرین اسے دفاعی انقلاب قرار دے رہے ہیں، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد جرمنی کی سب سے بڑی عسکری از سرِ نو تیاری ہے۔






