پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی امور کے ماہر علی ضیا نے کہا کہ پاکستان کا ایک واضح قومی مؤقف یہ رہا ہے کہ وہ خطے میں ریجنل کنیکٹیوٹی اور انٹیگریشن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ایسے میں سرحدی تنازعات اور شدت پسند نیٹ ورکس کی سرگرمیاں اس وژن پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔