اُن کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر ٹریفک کے مسائل بھی رہے لیکن اس کے باوجود پورے مینار پاکستان کا احاطہ بھر گیا ہے۔
سلمان شیخ نے بتایا کہ پیچھے سے نظارہ دیکھیں تو صاف نظر آتا ہے کہ جگہ ختم ہو رہی ہے اور لوگوں کا جوش و خروش مثالی ہے۔
جماعت اسلامی کے میڈیا ہیڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے دن سے امید تھی کہ یہ اجتماع ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گا اور الحمدللہ شروع ہونے کے صرف ایک گھنٹہ بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ مقام مینارِ پاکستان ویسے بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔1940 میں یہاں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور آج یہاں ہونے والا یہ اجتماع تبدیلی اور اصلاح کے عزم کی علامت ہے۔
سلمان شیخ کا کہنا تھا کہ اس وقت لاکھوں لوگ اجتماع میں شریک ہو رہے ہیں، جن میں سے 70 فیصد سے زیادہ نوجوان اور خواتین ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے طلباء بھی بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جب کہ داخلی راستوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
سلمان شیخ نے بتایا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پورا انتظامی عمل الرٹ ہے۔اس بار اسٹیج اور پنڈال کو بھی خاص خیال رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعی ایک تاریخی اجتماع بن رہا ہے اور اگلے تین دنوں تک یہاں ایک عارضی شہر آباد کیا جائے گا جہاں پاکستان کے ہر حصے سے لوگ شرکت کریں گے۔
مزید اس حوالے سے انہوں نے کیا کہا جانئیے پاکستان میٹرز کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔







