دور افق پر کامران کی بارہ دری خاموی کا ستعارہ بنے کھڑی ہے، جیسے وقت اس کے لیے تھم گیا ہو۔پہلی نظر میں یہ منظر کسی پرسکون دیہات کی تصویر لگتا ہے۔مگر شاہدرہ کے رہائشی جانتے ہیں کہ راوی کی خاموشی پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ دریا ہر سال ایک ہی کہانی دہراتا ہے۔ پہلے شمال مشرق کے پہاڑوں پر بارش ہوتی ہے، پھر خبروں میں سیلابی ریلے کی پیش گوئیاں سنائی دیتی ہیں اور اس کے بعد چند ہی گھنٹوں میں پانی کا رنگ، رفتار اور مزاج بدل جاتا ہے۔ جو زمین کل تک بچوں کے لیے  کھیل کا میدان تھی۔ دیکھیے ہمارے رپورٹر فہد علی خان کی  یہ رپورٹ