<iframe width="560" height="500" src="https://www.youtube.com/embed/xFtzD4VYVIw?si=RfBsnXrj3g_kZFwO" title="YouTube video player" frameborder="0" allow="accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share" referrerpolicy="strict-origin-when-cross-origin" allowfullscreen></iframe>
امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بدل دو نطام اجتماعِ عام میں یہ اعلان کیا کہ جنریشن زی کنیکٹ کے ذریعے نوجوانوں کی تحریک شروع کی جائے گی اور یہ نوجوان پاکستان کے نظام کو بدلیں گے۔
پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بدل دو نطام اجتماعِ عام میں شریک نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوٹ مار، چوری، ڈکیتی اور کرپشن کا نظام مسلط ہے، جس کو جتنا موقع مل رہا ہے وہ اتنا عوام کو لوٹ رہا ہے، ہم اس نظام کو بدلیں گے۔
شرکاء نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے اور جماعتِ اسلامی ہمیں تبدیل کررہی ہے، ہمیں پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے، کل کو ہم میں سے کوئی ڈاکٹر، کوئی انجینئر اور کوئی بیوروکریٹ ہوگا، ہم اس نظام کو بدلیں گے۔
مزید جاننے کے لیے ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔