پاکستان میٹرز کے خصوصی پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کسانوں کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اس لیے کسانوں کی خوشحالی کے لیے زراعت کے شعبے کو زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔

بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انفراسٹرکچر ہر حکومت کی ترجیح ہوتا ہے، لیکن تعلیم اور صحت پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ترجیح وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہے۔

تعلیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت آئی ہے، تعلیم اور اسکول سے باہر بچوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم لیگ (ن) روایتی طریقوں سے ہٹ کر نوجوانوں کو کابینہ کا حصہ بننے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو کچھ کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اسکولوں کی نجکاری کے حوالے سے افواہوں کو غلط قرار دیا۔

بجٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سال بھی تعلیم کو ایک بڑا حصہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی تعلیم کے بجٹ میں کافی اضافہ کیا گیا تھا، اور اس بار بھی تعلیم پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔

اسامہ فضل چوہدری نے کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے کہا کہ ٹریکٹر اسکیم اور کسان کارڈ جیسی کوششیں کسانوں کے فائدے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ 

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کرنے اور ان کی حالت بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور بجٹ میں زراعت کے شعبے کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہو گا تو پنجاب بھی خوشحال ہو گا۔