<iframe width="560" height="500" src="https://www.youtube.com/embed/19DKEnOELyM?si=S0sbaQNC-vEKXvWG" title="YouTube video player" frameborder="0" allow="accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share" referrerpolicy="strict-origin-when-cross-origin" allowfullscreen></iframe>
امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بدل دو نطام اجتماعِ عام میں یہ اعلان کیا کہ موجودہ نظام فرسودہ نظام ہے، جہاں طاقتور طبقہ اپنی من مرضیاں کرتا ہے، ہم پر یہ نظام مسلط کیا گیا ہے، ہم اس نطام کو بدلیں گے، ہم جمہوریت لائیں گے۔
پاکستان میٹرز کے نامہ نگار مادھولعل حسین سے اجتماعِ عام میں آئے ہوئے شرکاء کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں جمہوریت کہیں نظر نہیں آرہی، ہر جگہ کرپشن، لوٹ مار اور ڈکیتی کا نطام مسلط ہے، اس نظام کو بدلنا ہوگا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی اس نظام کو بدلے گی اور جمہوریت لائے گی، یہ نظام یوتھ بدلے گی اور امیر جماعتِ اسلامی اس نظام کو بدلنے کے لیے سرگرم ہیں۔
شرکاء نے کہا کہ جس مقصد کے لیے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، وہ آج تک مکمل نہیں ہوسکا، ہم جمہوری نظام کو تاحال نافذ نہیں کرسکے۔
مزید تفصیل جاننے کے لیے ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔