وزیرِ اعظم سے وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، جس دوران خطے میں امن کی کوششوں اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ انجینئر امیر مقام نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مشکل معاشی حالات میں عوامی ریلیف کے تاریخی پیکیج سے عوام کو سہولت فراہم کی گئی۔

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبے اور دیگر اہم حکومتی اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،پاکستان کے لیے یہ دن بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہماری سفارتی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں کمی آئی اور بین الاقوامی سطح پر مثبت پیغام گیا۔

انہوں  نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات براہِ راست عوام تک منتقل کیے جائیں گے تاکہ روزمرہ زندگی میں شہریوں کو فوری ریلیف مل سکے،حکومت معاشی استحکام اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد اقدامات پر غور کر رہی ہے، جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزید پرہیں: پاکستان کی سفارتی پیش رفت کے عالمی اثرات، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ذرائع کے مطابق پاکستان کی کامیاب ثالثی کے بعد امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جس کے فوری اثرات عالمی منڈی میں دیکھے جا رہے ہیں۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں کمی اور توانائی کی عالمی سطح پر سستی کے امکانات سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کے لیے خوش آئند ہیں۔

وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی نہ صرف خطے میں امن کے لیے اہم ہے بلکہ اقتصادی ریلیف کے مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔ حکومت عوام کی سہولت اور اقتصادی ترقی کے لیے مستقل اقدامات پر کام کر رہی ہے تاکہ عالمی معاشی تغیرات کے اثرات کم سے کم ہوں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ کامیابی پاکستان کی سفارتی مہارت، قائدانہ قیادت اور بین الاقوامی تعلقات میں مؤثر ثالثی کی عکاس ہے، جس سے ملک کی عالمی ساکھ بھی مستحکم ہوئی ہے اور خطے میں امن کے لیے مثبت ماحول قائم ہوا ہے۔