تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے عوام اور نمائندوں کے درمیان جو فاصلے پیدا ہوئے، انہیں کم کرنا اور عوام سے دوبارہ رشتہ جوڑنا اُن کی اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے پاکستان آرمی اور مقامی کمانڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جانوں کی قربانی دے کر سرزمینِ کشمیر کا دفاع کر رہے ہیں۔
فیصل ممتاز راٹھور نے آصف علی زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری ریاض کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے دنیا بھر میں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی ترجمانی کی۔
انہوں نے کہا کہ جب ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا تو احتجاج صرف مظفرآباد میں نہیں بلکہ سرینگر میں بھی ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: انڈین سرپرستی میں پروان چڑھنے والی شیخ حسینہ واجد نے اپنے پندرہ سالہ دورِ اقتدار میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، حافظ نعیم الرحمان
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد 36 ووٹوں سے کامیاب ہوئی تھی، جبکہ مخالفت میں صرف دو ووٹ پڑے تھے، جس کے بعد راجا فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔







