سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کارروائیاں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک ہوئے، جب کہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15 خوارج کو ہلاک کرکے سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں، بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔







