وزیرداخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے جس بہادری اور عزم کے ساتھ آپریشن کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ ان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ان کی جرات ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔ وزیرداخلہ نے اس موقع پر فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر اہلکاروں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
اس افسوسناک واقعے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو محسن نقوی نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کر کے ایک عظیم مثال قائم کی۔
مزید پڑھیں: دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، محمد شہباز شریف
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ایسے بہادر سپوت پاکستان کا اصل فخر ہیں،اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔







