نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق نادر گبول نے نیپا چورنگی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس کی غفلت ثابت ہوئی اسے سخت سزا دی جائے گی، اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ون ونڈو آپریشن کا جامع پلان رکھتی ہے، اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر عملی تجاویز دیں تاکہ شہری مسائل مل کر حل کیے جا سکیں۔ حکومت نے ٹاؤنز کو بااختیار بناتے ہوئے انہیں لوکل ٹیکس جمع کرنے کی اجازت دی ہے، تاکہ انہی وسائل سے ترقیاتی کام کیے جا سکیں۔
نادر گبول نے مزید دعویٰ کہا کہ سوئی سدرن نے لیاری ٹاؤن کو روڈ کٹنگ کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے دیے ہیں جبکہ گلشن ٹاؤن، جہاں جماعت اسلامی کا چیئرمین ہے ان کو بھی اربوں روپے فراہم کیے گئے ہیں۔







