کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ آج سے ملک گیر ممبرشپ مہم شروع کی جا رہی ہے، جس کے تحت ملک بھر سے 50 لاکھ افراد کو جماعت اسلامی کا رکن بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران 50 ہزار عوامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ مہم ملک میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عوام سے براہِ راست رابطہ بڑھانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول، حکومت فوری فیصلہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمان

تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جماعت کی قیادت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔