سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور جبکہ 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔ جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے، جو دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیسز کی تحقیقات کریں گے۔
مزید پڑھیں:پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، شہباز شریف
محکمہ داخلہ کو یہ درخواست پنجاب پولیس کی جانب سے موصول ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کالعدم جماعت کے خلاف 75 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان جے آئی ٹیز کا مقصد مقدمات کی جامع اور مؤثر تفتیش کو یقینی بنانا ہے تاکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دی جا سکے۔







