عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عدم استحکام کے باوجود پاکستان نے اپنی تجارتی راہداریوں کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے فعال رکھا ہے، جس سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم رہی بلکہ عالمی تجارتی مرکز کے طور پر پاکستان کی پوزیشن بھی مضبوط ہوئی ہے۔

سوست پورٹ کے ذریعے سامان کی ترسیل میں تیزی آئی ہے اور چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں یہ پورٹ کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی حکومت اور متعلقہ ادارے بارڈر مینجمنٹ اور لاجسٹکس کی استعداد بڑھانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں تاکہ سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

 اس پورٹ کی بدولت پاکستان عالمی مارکیٹ میں اپنے تجارتی مواقع بہتر طور پر استعمال کر رہا ہے اور بین الاقوامی تجارتی تعاون میں اہم شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جتنا سخت دباؤ ڈالا جائیگا ردعمل اتنا ہی سخت ہوگا: ایرانی صدر

اس صورتحال سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کی تجارتی راہداریوں کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی عالمی دباؤ کے باوجود کامیابی سے کام کر رہی ہے، اور ملک کے اقتصادی استحکام میں یہ اقدامات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔