حافظ نعیم الرحمٰن نے بی آر ٹی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، اور ڈیزائن میں کئی خامیاں ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ بی آر ٹی پروجیکٹ بند کیا جائے اور یونیورسٹی روڈ کو دوبارہ فعال بنایا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ کراچی کی زمینوں پر ہونے والے قبضوں کے خلاف جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی اور شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جعلی سوسائٹیاں دریاؤں کے کنارے زمین پر قبضے کے لیے بنائی جا رہی ہیں، اور اس کے خلاف جدوجہد بدلتے نظام کا حصہ ہو گی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں مین ہول سانحہ، شہریوں کا فاروق ستار پر غصہ، گاڑی سے اترنے نہ دیا گیا


انہوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی عوام کو گمراہ کرتی رہی اور قبضہ کاری میں ملوث رہی ہے۔

اسی دوران منعم ظفر نے کہا کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کی حالت خراب ہے، بچے کھلے گٹر میں گر کر جا رہے ہیں، اور ڈوبنے والے بچے کی لاش 12 گھنٹے بعد بھی نہیں نکالی جا سکی۔ انہوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔