نیپرا نے یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت جمع کرائی گئی تھی۔ سماعت کے بعد اتھارٹی نے کہا کہ فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا، اور جو بھی نتیجہ نکلا اس کا اطلاق تمام صارفین، بشمول کے الیکٹرک صارفین، پر ہوگا۔
نیپرا کے حکام نے کہا کہ قیمتوں کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ہوگا۔
دوسری جانب نیپرا کی ممبر پنجاب آمنہ احمد نے اس موقع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تو بہتری کی امید تھی، لیکن صورتحال الٹی جارہی ہے اور بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی سمجھوتا ایکسپریس برسی پر بھارتی سنگ دلی پر مذمت
سی پی پی اے کے حکام نے کہا کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار کم ہونے اور طلب زیادہ ہونے کے باعث بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید کہا گیا کہ پیک ڈیمانڈ بڑھنے پر فرنس آئل پلانٹس کو چلایا گیا تاکہ طلب پوری کی جا سکے۔
نیپرا کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد صارفین کو جلد ہی بجلی کی قیمت میں اضافے یا برقرار رکھنے کے حوالے سے حتمی معلومات فراہم کی جائیں گی۔







