نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق فیصل واوڈانے دعویٰ کیا کہ صوبے میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اگر پی ٹی آئی نے سیاسی ماحول کو مزید بگاڑا تو گورنر راج کے نفاذ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’فہرستیں تیار ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر بیانات دینے والوں کو بھی جلد پتا چل جائے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات رکوانا غیر آئینی ہوگا، کےپی میں صورتحال تشویشناک ہے: سلمان اکرم راجہ


انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کا سبب خود پارٹی کے اندر موجود لوگ ہیں، عمران خان کو اس مقام تک پہنچانے والے بھی انہی کے اپنے ساتھی سیاستدان ہیں اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ  سلمان اکرم راجہ نے بھی  کہا کہ اگر آج عمران خان سے ملاقات نہ کروائی گئی تو یہ آئین کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔ ان کے مطابق یہ صورتحال حیران کن نہیں البتہ افسوسناک ضرور ہے۔